گھر میں گھس کر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

 گھر میں گھس کر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا

گھر میں گھس کر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا پرنوس نامی شہری اپنے گھر پر مو جو تھا ، ملزموں نے دھاوا بول دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخالفین نے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا۔تھانہ مدینہ ٹاؤن میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پرنوس نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے زبردستی گھر میں گھس کر انہیں قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں