گھلا پور نہر پل کی ری ماڈلنگ اور توسیع کیلئے مراسلہ ارسال

گھلا پور نہر پل کی ری ماڈلنگ اور توسیع کیلئے مراسلہ ارسال

گھلا پور نہر پل کی ری ماڈلنگ اور توسیع کیلئے مراسلہ ارسال نہری پل کی چوڑائی صرف 16 فٹ ،ٹریفک کے حجم کے مقابلے میں ناکافی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تحصیل کوٹ مومن کے علاقے گھلا پور نہر پل پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات اور جانی نقصانات کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن نے متعلقہ حکام کو پل کی فوری ری ماڈلنگ اور توسیع کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پل ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو برداشت کرنے کے قابل نہیں رہا اور کسی بھی وقت مزید سنگین حادثات رونما ہو سکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن کی جانب سے ایگزیکٹو انجینئر لوئر جہلم کینال (LJC) سرگودھا ڈویژن کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق مڈھ رانجھا چوک سے کوٹ مومن شہر تک سڑک کی بحالی اور تعمیرِ نو کا منصوبہ مکمل کیا جا چکا ہے ۔ منصوبے کے تحت سڑک کو جدید معیار کے مطابق کشادہ کیا گیا، تاہم گھلا پور ہیڈ ورکس پر واقع نہری پل کی چوڑائی صرف 16 فٹ ہے جو موجودہ ٹریفک کے حجم کے مقابلے میں ناکافی ثابت ہو رہی ہے ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران اسی مقام پر تین بڑے ٹریفک حادثات پیش آ چکے ہیں جن کے نتیجے میں متعدد قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔ چند ماہ قبل بھی پیش آنے والے ایک المناک حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد پل کی ساخت اور حفاظتی انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں، سڑک کی توسیع کے باوجود پل کی کم چوڑائی ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن رہی ہے اور گاڑیوں کی آمدورفت کے دوران حادثات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں