مڈھ رانجھا،تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق
مڈھ رانجھا،تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق رکشہمڈھ رانجھا سے برف لوڈکرکے جارہا تھا پیچھے سے ڈمپرکی ٹکر دے ماری
مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا،نواحی موضع ھلا ل پور کارہائشی غریب محنت کش محمد ثقلین صبح کے وقت لوڈر رکشہ پر مڈھ رانجھا سے برف لوڈکرکے جارہا تھا جب مین پھالیہ روڈ پر فتووالہ کے قریب پہنچاتو پیچھے سے ایک ڈمپرجسکو غلام عباس نامی ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا اور رکشہ کو پیچھے سے ڈمپرکی ٹکر دے ماری جس سے رکشہ اُلٹ گیا اور رکشہ ڈرائیور محمد ثقلین شدید زخمی ہوا او راُنہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ۔ڈمپر ڈرائیو رکے خلاف تھانہ مڈھ رانجھا میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔