ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید رینجرز اہلکار آبائی گاؤں سپرد خاک

ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید رینجرز اہلکار آبائی گاؤں سپرد خاک

ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید رینجرز اہلکار آبائی گاؤں سپرد خاک نمازِ جنازہ میں رینجرز اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں کی شرکت

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) نواحی چک نمبر 51 جنوبی کے رہائشی رینجرز اہلکارحارث خان جو حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے ، کو آبائی گاؤں میں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔ شہید کی نمازِ جنازہ میں رینجرز اور پاک فوج کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقہ بھر سے آنے والے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔ اس موقع پر فضا \"شہید کی جو موت ہے ، وہ قوم کی حیات ہے \" کے نعروں سے گونج اٹھی۔ رینجرز اور پاک فوج کے افسران نے شہید کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اہلِ علاقہ نے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان قربان کر کے علاقے کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں