نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ضلع بھر میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے اہم مساجد اور امام بارگاہوں پر 500 سے زائد مسلح پولیس افسران اور جوانوں کو تعینات کیا گیا۔ ایلیٹ فورس کے دستے حساس علاقوں اور عبادت گاہوں کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتے رہے ۔ اہم مقامات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کا استعمال یقینی بنایا گیا۔