معاملہ مبینہ بے ضابطگیوں، ریکارڈ میں خامیوں،انتظامی تاخیر کے باعث تاحال حل طلب

معاملہ مبینہ بے ضابطگیوں، ریکارڈ میں خامیوں،انتظامی تاخیر کے باعث تاحال حل طلب

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )شہر سمیت ضلع بھر کی 200 سے زائد کچی آبادیوں کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کا معاملہ مبینہ بے ضابطگیوں، ریکارڈ میں خامیوں اور انتظامی تاخیر کے باعث تاحال حل طلب ہے ،

 یہی وجہ ہے کہ بار بار حکومتی ہدایات اور یاد دہانیوں کے باوجود یہ معاملہ مسلسل التوا کا شکار ہے ۔دوسری جانب کچی آبادیوں کے مکین، جو کئی دہائیوں سے مالکانہ حقوق کے منتظر ہیں، حکومتی وعدوں پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ مالکانہ حقوق نہ ملنے کے باعث وہ اپنی جائیدادوں کی خرید و فروخت، تعمیرات، بینک فنانسنگ اور دیگر قانونی معاملات میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں