بیوی اور بیٹی کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات کے دوران نواحی علاقے جمعیت پور میں راستے میں بلا وجہ کھڑا ہونے سے منع کرنے پر علی شیخ وغیرہ نے سکندر حیات۔۔۔
اسکی بیوی اور بیٹی کو گھر میں داخل ہو کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،،29جنوبی میں سابقہ رنجش پر غلام فرید وغیرہ نے منورہ بی بی اور اسکی بہو رضیہ ،لالووالی میں ظفر نے تلخ کلامی پر کوثر بی بی اور 49شمالی میں سابقہ جھگڑے کا بدلہ چکانے کلئے منظر باجوہ نے ہانیہ نور اور 66شمالی میں کریانہ سٹور کے مالک بری سلطان اور سکے بیٹے دانش اور بیوی کو اشیاء کے پیسے مانگنے کے تنازعہ پر محمد شہباز وغیرہ نے مضروب کر دیا، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔