کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے اہل علاقہ کواذیت میں مبتلا کر رکھا

کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے اہل علاقہ کواذیت میں مبتلا کر رکھا

کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے اہل علاقہ کواذیت میں مبتلا کر رکھا ہمیں مسلسل نظر اندا ز کیا جا رہا ہے ،اہلیان گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلیار ٹاؤن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کلیار ٹاؤن کے اطراف اور مین روڈ پر لگے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں نے اہل علاقہ کو سخت اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے ، مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ کنٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام ہے ،جس کی جانب سے کینٹ ایریا کے دیگر علاقوں میں تو صفائی ستھرائی کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں مگر ہمیں مسلسل نظر اندا ز کیا جا رہا ہے ، قبل ازیں بھی گندگی کے ڈھیروں کے مستقل خاتمہ کیلئے حکام سے رجوع کیا مگر کوئی خاطر خواہ اقدامات سامنے نہیں آئے جبکہ گندگی کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے لوگوں کو سانس لینے تک میں دشواری کا سامنا ہے ،یہی نہیں مچھروں کی نان سٹاپ افزائش نے مہلک بیماریوں کے خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے ، اہل علاقہ نے سی او کنٹونمنٹ بورڈ ارسلان حیدر سے صورتحال کا فوری نوٹس لے کر مستقل بنیادوں پر اس مسئلہ کا حل یقینی بنانے کی استدعا کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں