اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

 اسلحہ کی نمائش کرنے  والے 2 ملزمان گرفتار

کندیاں (نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، اسلحہ آتشیں برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد اویس اشرف ولد محمد اشرف سکنہ چکنمبر 19 ایم ایل سے بندوق 12 بور اور علی حسنین ولد محمد اشرف سکنہ چکنمبر 19 ایم ایل سے پسٹل 30 بور برآمد کیا دریافت پر جو اسلحہ کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکے ۔دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...