شدید حبس میں وارڈ نمبر 9کے ٹرانسفارمر کے جمپر جل گئے

 شدید حبس میں وارڈ نمبر 9کے ٹرانسفارمر کے جمپر جل گئے

خواتین اور بچوں کا برا حال ہو گیا، متاثرین نے رات جاگ کر گذاری

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)گذشتہ شب گرمی اور شدید حبس میں وارڈ نمبر 9کے ٹرانسفارمر کے جمپر اور کیبل جل گئے جس کے نتیجے میں وارڈ نمببر9,8,7کی بجلی بند ہو گئی شدید گرمی اور حبس کے باعث خواتین اور بچوں کا برا حال ہو گیا متاثرین نے رات جاگ کر گذاری فیسکو سب ڈویثرن ساہیوال2 کے عملے نے جمپر اور کیبل تبدیل کر کے 15گھنٹے بعد برقی رو بحال کرنے میں کامیاب ہو گئے متاثرین نے فیسکو افسران سے اپیل کی ہے کہ رات کے اوقات میں بجلی کی مرمت کے لئے عملہ تعینات کیا جائے کیونکہ رات کے اوقات میں بجلی بند ہونے کی صورت میں کوئی بھی بجلی کو ٹھیک کرنے نہیں آتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...