انسپکشن ٹیم کی شکایات پر عملدرآمد نہ ہونے پر رپورٹ طلب
بعض محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹس اور جوابات میں تاخیر کی جا رہی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے احتساب سہولت سیل اور چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کی جانب سے بھجوائی جانے والی بعض شکایات پربروقت عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی سربراہان سے رپورٹ طلب کر لی ،ذرائع کے مطابق احتساب سہولت سیل میں موصول ہونے والی شکایات ابتدائی حقائق جاننے کے لیے چیف منسٹر انسپکشن ٹیم کو 15 ورکنگ ڈیز کی مقررہ مدت کے ساتھ ارسال کی جاتی ہیں، تاہم ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب کے امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ونگ کے جائزے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض انتظامی محکموں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹس اور جوابات میں تاخیر کی جا رہی ہے ، جس سے تحقیقات کی بروقت تکمیل اور متعلقہ فورمز کو رپورٹس کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے ،اس صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ تمام انتظامی محکمے اور ضلعی انتظامیہ اے ایف سی اور سی ایم آئی ٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول اور گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ ،ہر انتظامی محکمہ اپنے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمنسٹریشن) جبکہ ضلعی انتظامیہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کو فوکل پرسن مقرر کرے ، تاکہ شکایات پر بروقت کارروائی اور رپورٹس کی ترسیل کو مؤثر بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments