زرعی رقبے پر کماد اور قیمتی درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں 4افراد کے خلاف مقدمہ

زرعی رقبے پر کماد اور قیمتی درختوں  کو آگ لگانے کے الزام  میں 4افراد کے خلاف مقدمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) زرعی رقبے پر کھڑی کماد اور قیمتی درختوں کو آگ لگانے کے الزام میں 2 نامزد اور 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

چک نمبر 53 جنوبی کے رہائشی طارق محمود کی مدعیت میں عمران خان، قمر عباس اور دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاجس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر سابقہ رنجش کی بنا پر مدعی کی ایک کنال کھڑی کماد کو آگ لگا دی، جبکہ 10 عدد میکس پاپولر کے درخت بھی جل گئے ،آگ لگنے سے تقریباً 2 لاکھ روپے مالیت کا نقصان ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...