ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار، مقدمہ درج
کندیاں (نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کاروائی، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزم گرفتار۔۔۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی سب انسپکٹر محمد عمران خان روکھڑی اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر طاہر ولد اقبال سکنہ پپلاں کو فروٹ فروخت کرنے کیلئے اونچی آواز میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال کرکے شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے اور ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں 6 پنجاب ساؤنڈ ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔