آندھی اور تیز بارش کیساتھ ہی واپڈا کے فیڈرز ٹریپ کر گئے

آندھی اور تیز بارش کیساتھ ہی واپڈا کے فیڈرز ٹریپ کر گئے

گنجان آباد علاقوں میں بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی

بھیرہ(نامہ نگار)آندھی اور تیز بارش کے ساتھ ہی واپڈا کے فیڈرز ٹریپ کر گئے اور برقی رو کی سپلائی معطل ہو گئی موسلا دھار بارش سے شہر کے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے اور گلیاں بازار ندی نالہ کا سماں پیش کرنے لگے محمد علی شرافت حسین افتخار احمد اور حسن علی نے بتایا کہ مون سون شروع ہوتے ہی اندرون شہر محلہ چاہ ڈھولیاں والا، محلہ بوڑھی والا اور دیگر گنجان آباد علاقوں میں بجلی کی لٹکتی ہوئی تاریں شہریوں کے لیے وبالِ جان بن گئی ہیں متعدد بار نشاندہی اور شکایات کے باوجود فیسکو بھیرہ کے متعلقہ حکام نے تاحال اس سنگین مسئلے کے حل کے لیے کوئی مؤثر اقدام نہیں اٹھایا محلہ چاہ ڈھولیاں والا میں واقع قبرستان کے قریب گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے بجلی کی تاریں انتہائی خطرناک انداز میں نیچے لٹک رہی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں