کندیاں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہری اذیت کا شکار
سیوریج سسٹم مکمل ناکارہ ،تمام اہم اور مین گلیاں گندے پانی سے بھر گئی
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں سیوریج سسٹم ناکارہ، شہری اذیت ناک صورتحال کا شکار۔میانوالی کے سب سے بڑے شہر کندیاں میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جس کے باعث شہر بھر کی تمام اہم اور مین گلیاں گندے پانی سے بھر گئی ہیں۔ سیوریج لائنوں کی تباہ حالی کے سبب شہریوں کا معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں اور کئی علاقوں میں گزرنا تک ناممکن ہو چکا ہے گلی سینما والی، محلہ نقشبندی، نیازی اسٹریٹ، گلی ساندھانوالی، محلہ ٹھیکیداراں والا، گلی آراں والی سمیت دیگر تمام محلوں کے مکین شدید اذیت ناک صورتحال سے دوچار ہیں۔ گندے پانی کے باعث نہ صرف بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے بلکہ وبائی امراض کا خدشہ بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بارہا متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی، جبکہ انتظامیہ کی عدم توجہی نے مسائل کو مزید سنگین بنا دیا ہے ۔