ممکنہ سیلاب پر قابو پانے کے لئے ٹیمیں تشکیل

ممکنہ سیلاب پر قابو پانے کے لئے ٹیمیں تشکیل

سیم نالوں ،پُلوں میں ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کو تیز کر دیا ، ایکسئن

قائدآباد(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت فلڈ مون سون ارینجمنٹ کے حوالے سے اجلاس ہواڈپٹی کمشنر خوشاب نے فلڈ،ہل ٹورنٹ اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا .ڈپٹی کمشنر خوشاب کواے سی خوشاب طارق محمود گل، ایکسیئن ایریگشن علی رضا ،ریسکیو انچارج علی حُسین نے فلڈ اور بارشوں کے باعث ندی نالوں ،نہروں ،دریاوُں اور ایمر جنسی صورتحال سے نمٹنے اور تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا اوربتایا کہ کسی بھی صورتحال پر بروقت قابو پانے کیلئے تمام آلات فنکشنل کرکے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ایکسر سائز مشقیں بھی کی گئیں آئندہ چند روز میں دوبارہ مشق کا مظاہرہ کیا جائے گا ایکسئن ایریگشن علی رضا نے بتایاکہ شہری ایریازاور دیہاتوں جن میں بانسی ،بلوال، ڈھاک ،راجڑ ،سندرال، کدھی ،حسن پور ٹوانہ،جوڑا کلاں سمیت تمام ایریاز کے سیم نالوں ،پُلوں ویگر ایریاز میں ڈی سلٹنگ ،ڈرینوں کی صفائی کے کاموں کو تیز کر دیا گیا ہے اور ہم ہمہ وقت تیار ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تمام متعلقہ افسران کو واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو،ایم سی،واسا، ریسکیو،زارعت ،ایریگیشن ودیگر محکموں کے افسران آپس میں روابط اور کوآرڈینیشن بڑھائیں تمام ضروری آلات ہر وقت فنکشنل ہونے چاہیں ٹیموں کو الرٹ پر رکھا جائے ممکنہ فلڈ یا بارشوں کے باعث طغیانی کی صورت میں فوری ریسپانس دیا جائے اور صورتحال کو فوری کور کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں