ایل اے 34ون:وائس چیئرمین سے کشمیری عمائدین کی ملاقات
(ن) لیگ کی پالیسیوں پر اعتماد، الیکشن میں امیدوار کوسپورٹ کرنے کی یقین دہانی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے حلقہ ایل اے 34جموں ون کی انتخابی مہم کے دوران نیشنل کالونی میں وائس چیئرمین چوہدری محمود کی رہائشگاہ پر کشمیری عمائدین سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کشمیر پالیسی بارے آگاہ کیا ،کشمیری راہنماوں نے مسلم لیگ(ن)کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہوئے الیکشن میں مسلم لیگی امیدوار کوسپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی ، واضح رہے کہ نیشنل کالونی میں کشمیری مردو خواتین ووٹروں کی تعداد 96ہے ، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر نے چک 54 ایم بی میں چوہدری جاوید کشمیری کی رہائشگاہ پر ا بھی کشمیریوں سے ملاقات کی جہان رجسٹرڈ ووٹر مرد و خواتین کی تعداد 14 ہیں، اسی طرح انہوں نے 60ایم بی میں کشمیری ووٹروں سے ملاقات کی، ڈاکٹر غوث محمدس نیازی نے بتایا کہ ضلع خوشاب میں مقیم کشمیری ووٹرز مسلم لیگ ن کوکامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے پر پرعزم ہیں۔