پپلاں ایٹم بم روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

 پپلاں ایٹم بم روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

شاہراہ کو چند روز بعد عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے ،سفری سہولت ملے گی

کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں چشمہ علووالی پپلاں ایٹم بم روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگیا مزکورہ شاہراہ کو چند روز بعد عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گااس اہم منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف کندیاں، علووالی اور پپلاں کے عوام کو سفری سہولت ملے گی بلکہ یہ راستہ کلورکوٹ، دریاخان، بھکر اور لیہ سمیت دیگر اضلاع کے مسافروں کے لیے بھی آمدورفت کا ایک بڑا اور آسان ذریعہ ثابت ہوگامنصوبے پر کام کے دوران فنڈز کی عدم فراہمی کے باوجود تعمیراتی عمل رکا نہیں اس سلسلے میں ایم ڈی حبیب اینڈ برادرز کمپنی کی محنت، جدوجہد اور علاقہ دوستی کو عوامی حلقوں نے بھرپور سراہا ہے جن کی کوششوں سے یہ میگا پراجیکٹ تکمیل کے قریب پہنچا علاقہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر عوام کی جانب سے سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار محمد سبطین خان اور سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اپنے وعدے کی تکمیل کے لیے انتھک کوششیں کیں اور اس منصوبے کی منظوری و تکمیل میں کلیدی کردار ادا کیاعلاقہ کے عوام نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ روڈ کی مکمل تعمیر اور بچ جانے والے حصوں کی تکمیل کے لیے باقی ماندہ فنڈز فوری جاری کیے جائیں تاکہ یہ اہم سفری منصوبہ جلد از جلد مکمل طور پر فعال ہو سکے یہ پراجیکٹ علاقائی محرومیوں کے خاتمے اور ترقی کے ایک نئے دور کی شروعات ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں