غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، 550 کلو مضر صحت گوشت تلف1 ملزم گرفتار

غیر قانونی سلاٹر ہائوس پر چھاپہ، 550 کلو مضر صحت گوشت تلف1 ملزم گرفتار

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ویٹرنری ڈاکٹر نے گو شت کو موقع پر ہی تلف کروایا ،مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جا ناتھا ،سلاٹر ہاؤس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا (سٹاف رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بلاک 22 میں ایک بند گھر میں قائم غیر قانونی سلاٹر ہاؤس پر کارروائی کرتے ہوئے 550 کلوگرام بدبودار، ناقص اور بیمار جانوروں کا گوشت برآمد کر لیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اور ویٹرنری ڈاکٹر نے گوشت کا معائنہ کیاتو وہ انتہائی مضر صحت تھا۔ حکام کے مطابق گوشت شہر کے مختلف ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور باربی کیو ٹھیلوں پر سپلائی کیا جانا ، تاہم بروقت کارروائی سے ناقص گوشت مارکیٹ تک پہنچنے سے روک لیا گیا۔کارروائی کے دوران ملزم شہریار علی کو موقع سے گرفتار کرکے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا، جبکہ غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف مستند اور رجسٹرڈ مراکز سے گوشت خریدیں اور کسی بھی مشکوک یا غیر معیاری خوراک کے بارے میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو اطلاع دیں تاکہ عوامی صحت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں