کچہ بانگی خیل میں پانی کی قلت کیخلاف ‘‘پانی دو تحریک’’ کا آغاز

 کچہ بانگی خیل میں پانی کی قلت کیخلاف ‘‘پانی دو تحریک’’ کا آغاز

کچہ بانگی خیل میں پانی کی قلت کیخلاف پانی دو تحریک کا آغاز عوامی اجتماع اور احتجاجی ریلی ،ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جائیں: مقررین

کالاباغ (نمائندہ دنیا) کالاباغ کے نواحی علاقے کچہ بانگی خیل میں پانی کی شدید قلت کے خلاف عوامی اجتماع اور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں علاقے کے مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اجتماع کے مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی جمال احسن خان تھے ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچہ بانگی خیل کے عوام کو پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھنا افسوسناک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس مسئلے کو متعدد بار متعلقہ حکام کے سامنے اٹھا چکے ہیں، تاہم اب تک مؤثر عملی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کے اس مطالبے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے ۔

اس موقع پر مقامی رہنما منظور خٹک نے کچہ بانگی خیل سے ‘‘پانی دو تحریک’’ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک مرحلہ وار خٹک بیلٹ کے دیگر علاقوں تک بھی پھیلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی کے مستقل حل تک عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔اجتماع کے شرکاء نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کچہ بانگی خیل اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی قلت دور کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کیے جائیں۔ بعد ازاں شرکاء نے پانی کی فراہمی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں