بھاگٹانوالہ:قتل کیس کے مدعی کو مبینہ دھمکیاں،تحقیقات شروع

 بھاگٹانوالہ:قتل کیس کے مدعی کو مبینہ دھمکیاں،تحقیقات شروع

بھاگٹانوالہ:قتل کیس کے مدعی کو مبینہ دھمکیاں،تحقیقات شروعحسن اور عابد نامی دو افراد پستول اور ڈنڈے کے کر مدعی کی گلی میں گھومتے رہے

بھاگٹانوالہ (نمائندہ دنیا) نواحی چک 80 جنوبی میں قتل کے مقدمے کے مدعی فریق کو مبینہ طور پر پیروی سے باز رکھنے کے لیے دھمکانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات حسن اور عابد نامی دو افراد مبینہ طور پر پستول اور ڈنڈے سے مسلح ہو کر مدعی پارٹی کی گلی میں گھومتے رہے ، جس سے اہل خانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مدعی پارٹی نے اپنی جان و مال کے تحفظ سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ بھاگٹانوالہ میں ملزمان کے خلاف باقاعدہ درخواست جمع کرا دی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان مقدمے کی پیروی سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ ڈالنے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے ، جبکہ متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف عائد کیے گئے الزامات درخواست گزار کے مؤقف پر مبنی ہیں، جبکہ اس حوالے سے ملزمان کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں