تلخ کلامی پر فائرنگ نوجوان شدید زخمی
میانوالی (نامہ نگار) پل پھاتی واں بھچراں کے قریب مبینہ طور پر معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق احمد، رہائشی نزد پل پھاتی واں بھچراں، نے مبینہ طور پر زبانی تکرار کے بعد محمد رتاس، سکنہ صابے خیل پھاتی واں بھچراں، پر فائرنگ کر دی، جس سے گولی اس کے سینے میں لگی اور وہ شدید زخمی ہو گیا۔ دونوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے ۔ریسکیو 1122 کے اہلکار زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، بیانات قلمبند کیے اور مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔