منصوبوں کی تفصیلات، تخمینہ لاگت مکمل کر کے منظوری کے لیے پیش کی جائے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے مجوزہ منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کی افادیت، عوامی ضرورت، مالیاتی امکانات اور بروقت تکمیل کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام مجوزہ منصوبوں کی تفصیلات، تخمینہ لاگت اور فزیبلٹی جلد از جلد مکمل کر کے منظوری کے لیے پیش کی جائے تاکہ ترقیاتی منصوبوں پر بروقت پیش رفت ممکن بنائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments