مقدمہ قتل کے مجرم کو عمر قید با مشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ
تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں گزشتہ سال ملزم مبشر نے فیصل کو قتل کیا تھا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )عدالت نے مقدمہ قتل میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید با مشقت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی ، بتایا جاتا ہے کہ تھانہ جھال چکیاں کی حدود میں گزشتہ سال ملزم مبشر نے فیصل عزیز نامی شخص کو قتل کیا تھا جس پر تھانہ جھال چکیاں پولیس کی تفتیش اور مقدمہ کی بھرپور پیروی کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا، مقامی پولیس نے مقدمہ کی تفتیش اور پیروی انتہائی پروفیشنل طریقے سے کی۔ جس پر معزز عدالت نے فیصل عزیز نامی شخص کو ناحق قتل کرنے پر مجرم مبشر حسین کو عمر قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، اس موقع پرڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کا کہنا ہے کہ مجرم کو قرار واقعی سزا قانون کا بول بالا ہوتا ہے اور اس کی بالادستی قائم رہتی ہے اس کے ساتھ مظلوم کی دادرسی بھی ہوتی ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے اندر خوف پیدا ہوتا ہے جس سے جرائم میں کمی ہوتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments