لائیوسٹاک پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ، ڈائریکٹر

لائیوسٹاک پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ، ڈائریکٹر

دیہی آبادی کی ایک بڑی تعداد کا روزگار اس شعبے سے وابستہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کی جانب سے مویشی پال حضرات کو جدید سہولیات کی فراہمی، اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش اور دودھ و گوشت کی پیداوار میں اضافے کے لیے اصلاحاتی اقدامات جاری ہیں۔ ان اقدامات کے حوالے سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا ڈاکٹر ساجد اقبال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محکمہ کی خدمات، حکومتی منصوبوں اور جدید مویشی پالنے کے طریقوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ڈاکٹر ساجد اقبال نے کہا کہ لائیوسٹاک پاکستان کی معیشت کا اہم ستون ہے اور دیہی آبادی کی ایک بڑی تعداد کا روزگار اس شعبے سے وابستہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جانوروں کی بہتر صحت اور زیادہ دودھ و گوشت کی پیداوار کے لیے متوازن خوراک، صاف پانی، ٹی ایم آر (TMR)، معیاری سائیلیج اور ضروری منرلز کا استعمال ناگزیر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک کے مراکز پر ونڈا، منرلز اور دیگر ضروری اشیاء دستیاب ہیں، جبکہ مصنوعی نسل کشی کی جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق ہر دس روز بعد قادرآباد سے مناسب کولڈ چین کے ذریعے نیلی راوی سمیت اعلیٰ نسلوں کا سیمن سرگودھا ڈویژن لایا جاتا ہے ، جس سے کسان استفادہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فریزین، سیکسڈ اور برہمن سیمن بھی محکمہ کے ذریعے دستیاب ہیں اور کسان محکمہ کے اے آئی ٹیکنیشنز کی خدمات حاصل کر کے اعلیٰ نسل کے جانوروں کی افزائش کو فروغ دے سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...