6مزید افراد گرفتار ،اسلحہ اور منشیات برآمد

 6مزید افراد گرفتار ،اسلحہ  اور منشیات برآمد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں ناجائز اسلحہ اور منشیات کیخلاف جاری خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 6مزید افراد کو گرفتار کر کے اب کے قبضہ سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں۔

 ملزمان کیخلاف آرمز ایکٹ نارکوٹکس کنٹرول ایکٹ اور امتناع منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ، نور پور تھل پولیس نے ایک شخص سے کلاشنکوف بر آمد کی صدر پولیس جوہر آباد نے دو افراد کو پکڑا ۔اور ان سے ایک کلاشنکوف پانچ کارتوس اور 30لٹر دیسی شراب بر آمد کی ، خوشاب پولیس نے ایک شخص سے تیس بور پسٹل چار کارتوس،کٹھہ سگھرال پولیس نے ایک شخص سے بندوق بارہ پور ایک کارتوس جبکہ نوشہرہ پولیس نے ایک شخص سے 540گرام چرس بر آمد کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...