چیف منسٹر بیوٹیفکیشن منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ، افسروں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

چیف منسٹر بیوٹیفکیشن منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ، افسروں کی ڈیوٹیاں لگ گئیں

عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ، تمام منصوبوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا: عمران حامد شیخ ،کفایت شعاری مہم سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ڈویژنل انتظامیہ فیصل آباد نے ڈویژن بھر میں چیف منسٹر بیوٹیفیکیشن پراجیکٹس کی سکوپ آف ورک کے مطابق مانیٹرنگ کے لیے کمشنر آفس کے افسران کو مختلف ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام سمیت مختلف شعبوں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ، اس لیے تمام منصوبوں کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے زیر انتظام میٹرو بس منصوبے پر عملدرآمد، مثالی گاؤں منصوبے اور کفایت شعاری مہم سے متعلق امور کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ متعلقہ حکام کو منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے اور مقررہ اہداف کے مطابق کام مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...