اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا مقدمہ درج
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نواحی علاقے گھلا پور میں دوستی کی رنجش پر مسلح افراد کے خلاف ایک گھر میں گھس کر فائرنگ، اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنانے اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ہارون وغیرہ نے گھر میں داخل ہو کر نعیم عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران اس کی اہلیہ کوثر بی بی جان بچانے کے لیے آگے آئیں تو ملزمان نے اسے بھی مبینہ طور پر مارا پیٹا اور تشدد کے دوران ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments