4 جواری گرفتار، رقم 25840 روپے ، 4 موبائل فون برآمد
میانوالی (نامہ نگار)تھانہ موسیٰ خیل پولیس کی کاروائی، 4 جواری گرفتار، وٹک رقم 25840 روپے ، 04 موبائل فون برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ موسیٰ خیل انسپکٹر کامران بخت اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر تاش جوا کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 04 جواری محمد علی، احمد دین، علی اصغر، رفیع اللہ سکنائے موسیٰ خیل کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 25840 روپے ، 04 عدد موبائل فون برآمد کیے ۔چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ موسیٰ خیل میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments