پرانی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ، تین بھائی شدید زخمی

پرانی رنجش پر مخالفین کی  فائرنگ، تین بھائی شدید زخمی

رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )رنجش کا ساخشانہ ’ملزموں کی دن دیہاڑے جان سے ماردینے کیلئے فائرنگ’تین حقیقی بھائی زخمی ‘طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل’ملزم فرار’پولیس نے کارروائی شروع کردی۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ روزنوریوالی کے رہائشی یوسف شیخ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیاکہ ان کی راناجاویداشرف’شہباز عرف کالیا وغیرہ کے ساتھ پرانی رنجش چلی آرہی ہے ۔گزشتہ روز ملزموں نے گھرکے باہر موجوداس کے بھائیوں 27سالہ عامر’30سالہ عادل اور 20سالہ نعمان پرجان سے ماردینے کیلئے فائرنگ کی جس سے اس کے تینوں بھائی زخمی ہوکرگرگئے اورملزم موقع سے فرارہوگئے ۔زخمی ہونیوالے حقیقی بھائیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...