کوالٹی کنٹرول بورڈ کا جعلی ادویات کیخلاف کارروائی کاجائزہ

کوالٹی کنٹرول بورڈ کا جعلی ادویات کیخلاف کارروائی کاجائزہ

جعلی، زائدالمعیاد ادویات کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے :خواجہ عمران نذیر

لاہور(ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے )صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 302واں اجلاس ہوا، ادویات کے معیار، جعلی و غیر معیاری ادویات کیخلاف کارروائیوں اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ کوالٹی کنٹرول کے مختلف کیسز پر غور کیا گیا ۔ متعدد زیر التوا معاملات پر فیصلے بھی کیے گئے ۔ خواجہ عمران نے ہدایت کی کہ اتائیت سمیت جعلی، غیر معیاری اور زائدالمعیاد ادویات کی تیاری اور فروخت میں ملوث عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ ادویات ساز کمپنیوں میں کوالٹی کنٹرول سے متعلق قوانین اور ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے ، انلسٹمنٹ کی درخواستوں پر بروقت فیصلے کیے جائیں اور لائسنس یا یونٹ انلسٹمنٹ کے بغیر کام کرنیوالی فیکٹریوں کیخلاف  کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے کہا عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائیگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...