ڈپٹی کمشنر مدادخیلانوالہ میں قائم ستھرا پنجاب کی ڈمپنگ سائیٹ کادورہ

ڈپٹی کمشنر مدادخیلانوالہ میں قائم ستھرا  پنجاب کی ڈمپنگ سائیٹ کادورہ

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کاعوامی شکایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ما جد بن احمد کے ہمرا ہ میانوالی کے نواحی علاقوں علاقہ مدادخیلانوالہ میں قائم ستھرا پنجاب کی ڈمپنگ سائیٹ کادورہ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے علا قہ مکینوں کی شکایت پر ایکشن لیتے ہو ئے ستھرا پنجاب پروگرام کے افسران کو ہدایت کی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر اس مقام سے ڈمپنگ پوائنٹ کو ختم کیا جا ئے اور یہاں پر صفائی ستھرائی کروا کر مٹی ڈلوا کر اسے کلیئر کیا جا ئے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر میانوالی سلمان قیوم شیخ اور ستھرا پنجاب کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...