وہاڑی میں خصوصی بچوں کو ہمت کارڈز کی تقسیم کا آغاز
107 طلبہ میں کارڈز تقسیم، مرحلہ وار 1200 بچوں کو سہولت فراہم کی جائیگی
وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ضلع وہاڑی میں خصوصی بچوں کے لیے ‘‘ہمت کارڈ’’ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔ گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر وہاڑی میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ اور رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے خصوصی طلبہ میں ہمت کارڈز تقسیم کئے ۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر انعم اکرم، سی ای او ایجوکیشن ناصر عزیز، ڈی ای او اسپیشل ایجوکیشن محمد عمر شریف، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رائے عبدالشکور اور دیگر افسران بھی شریک ہوئے ۔ اس موقع پر 107 اہل خصوصی طلبہ میں ہمت کارڈز تقسیم کیے گئے، جو محکمہ سوشل ویلفیئر کے تعاون سے جاری کیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ ہمت کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب کا اہم فلاحی منصوبہ ہے، جس کا مقصد خصوصی بچوں کی مالی معاونت، معاشی خودمختاری اور بااختیار مستقبل کو یقینی بنانا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع وہاڑی میں مرحلہ وار 1200 خصوصی بچوں کو ہمت کارڈ جاری کئے جائیں گے ، جبکہ مستحق طلبہ کو ہر تین ماہ بعد ‘‘10 ہزار 500 روپے ’’ مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کارڈ کے حصول کے لیے کم از کم 70 فیصد حاضری اور دیگر مقررہ شرائط پوری کرنا لازمی ہوگا۔میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں اور ہمت کارڈ خصوصی طلبہ کی تعلیم، حوصلہ افزائی اور خودمختاری میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب میں والدین، اساتذہ اور مختلف محکموں کے افسروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments