جڑانوالہ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، سامان ضبط

 جڑانوالہ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن، سامان ضبط

سرکاری اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی ؛ اسسٹنٹ کمشنر

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب کی قیادت میں شہر کو تجاوزات سے پاک بنانے کے لیے بڑا آپریشن کیا گیا، جس میں متعدد غیر قانونی تجاوزات ختم کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔آپریشن میں چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محسن مظہر، انچارج پیرا فورس شہریار اور انکروچمنٹ انسپکٹر میاں نوید رمضان نے حصہ لیا۔ کارروائی کے دوران شہروآنہ پل اور گردونواح سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کی تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی اور شہریوں کی سہولت، ٹریفک کی روانی اور شہر کی خوبصورتی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...