وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس، ویکسین تیاری پر پیشرفت کاجائزہ

وزیر صحت کی زیرصدارت اجلاس، ویکسین تیاری پر پیشرفت کاجائزہ

پی این ایم سی میں اصلاحات ، ویکسین منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے :مصطفی کمال ذہنی صحت کی خدمات کو پرائمری ہیلتھ کیئر اور تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے :خطاب

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال کی صدارت میں گزشتہ روز پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے منصوبے اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی) میں اصلاحات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری صحت، قومی ادارئہ صحت (این آئی ایچ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندوں نے ویکسین ڈویلپمنٹ منصوبے پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں پاکستان میں مقامی سطح پر ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے لیے جاری اقدامات کے علاوہ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کی ڈیجیٹلائزیشن اور ادارہ جاتی اصلاحات سے متعلق پیش رفت بھی پیش کی گئی۔وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے ہدایت کی کہ ملک میں مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری کے منصوبے پر کام مزید تیز کیا جائے تاکہ پاکستان جلد از جلد ویکسین سازی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کر سکے ۔ دریں اثناوفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال کی صدارت میں گزشتہ روز پاکستان میں ذہنی صحت سے متعلق اصلاحات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں جی آئی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سید عثمان ہمدانی اور وزارت قومی صحت کے ڈاکٹر ملک محمد صفی نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر عثمان ہمدانی نے پاکستان میں ذہنی صحت کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے قومی ذہنی صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مجوزہ لائحہ عمل پیش کیا۔وفاقی وزیر نے وزارتِ صحت کو ہدایت کی کہ ذہنی صحت کی خدمات کو بنیادی صحت کی سہولیات (پرائمری ہیلتھ کیئر) اور تعلیمی نظام میں شامل کیا جائے تاکہ ذہنی مسائل کی بروقت تشخیص، فوری علاج اور عوامی سطح پر ذہنی صحت کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...