چہلمِ امام حسینؓ میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

چہلمِ امام حسینؓ میں فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

وزیر داخلہ کی زیرصدارت اجلاس، امن و امان کی صورتحال کا جائزہ سرچ، سویپ اور اسنیپ چیکنگ مزید مؤثربنائی جائے ،ضیا الحسن لنجار

کراچی(اے پی پی)وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار کی زیر صدارت چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر صوبہ بھر میں سیکیورٹی، ٹریفک اور شہری سہولیات کے انتظامات کے حوالے سے ایک اعلی سطح کااجلاس منعقد ہوا جس میں چہلم کے جلوسوں، مجالس، حساس مقامات اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران پولیس،رینجرز، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، واٹر بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام نے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، ہنگامی امداد، صفائی، پانی کی فراہمی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے علیحدہ علیحدہ تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ چہلم کے دوران مرتب کیے گئے جامع سیکیورٹی پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔جلوسوں کے روٹس، امام بارگاہوں، داخلی و خارجی راستوں اور حساس مقامات پر سیکیورٹی انتظامات کو مزید مضبوط اور موثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا امکان باقی نہ رہے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے جبکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر نگرانی، سرچ، سویپ اور اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے ۔ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے باہمی رابطے اور مکمل کوآرڈینیشن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...