ڈپٹی کمشنر مری کا شہرمیں جاری تعمیراتی منصوبوں کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر مری کا شہرمیں جاری تعمیراتی منصوبوں کاجائزہ

ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا:آغاظہیر

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے مال روڈ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں اور تعمیراتی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبوں کے تعمیراتی معیار، کام کی رفتار اور مجموعی پیش رفت کا معائنہ کیا اور متعلقہ افسران و عملے کو منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والے کام کا موقع پر جائزہ لیا اور مختلف مقامات پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے معیار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا غیر معیاری تعمیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ مری ملک کا اہم سیاحتی مرکز ہے جہاں شہری سہولیات کی بہتری، پیدل چلنے والوں کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی اور جدید شہری انفراسٹرکچر کی ترقی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے کے ساتھ ذمہ داریاں انجام دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...