دریائے چناب کا کٹاؤ، آبادیاں زیر آب
بستی امروٹ،لنگڑیال،بنڈا سندیلہ کے مکینوں کی سامان اور مویشیوں سمیت منتقلی شروع، فلڈ ایمرجنسی نافذمتاثرہ بستیوں کے مکینوں نے سبزیوں ،چارہ جات کی کٹائی تیز کردی، مقامی طبی مراکز میں ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ
ملتان (نعمان خان بابر سے )بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب پانی کی سطح بلند ، ملتان میں بھی دریا کے نشیبی علاقوں میں کٹاؤ کا عمل تیز ، اروی ، کپاس اور آم کے باغات متاثر ، چارہ جات کی فصلوں کو شدید نقصان ۔ بستی امروٹ ، لنگڑیال اور بنڈا سندیلہ کے مکینوں نے مویشی اور قیمتی سامان کی محفوظ مقامات پر منتقلی شروع کر دی۔ درمیانے درجے کے سیلاب کے باوجود متعلقہ محکمے تاحال غیر فعال، دریا کی نشیبی بستیوں کے مکینوں کا حکومت سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ ۔
فلڈ ایمرجنسی لگا دی تاہم دریا کے مختلف بندوں کو پختہ کرنے کی کاوشیں کر رہے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں کٹاؤ کے باعث دریائی راستوں کے مکین نقل مکانی کر لیں بصورت دیگر سختی کیساتھ قانونی طریقے سے بھی نمٹا جائے گا ۔ دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ پانی کی سطح مسلسل بلند ہونے سے ملتان کے نشیبی علاقوں جن سے دریا چناب گزرتا ہے کٹاؤ کا عمل تیز ہو گیا ہے جس سے بستی امروٹ لنگڑیال اور بنڈا سندیلہ میں کپاس اور اروی کیساتھ آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور اس لئے متاثرہ بستیوں کے مکینوں نے مختلف سبزیوں اور مویشوں کے چارہ جات کی کٹائی تیز کر دی ہے ۔دوسری جانب کٹاؤ سے درجنوں گھر ابتک متاثر ہو چکے ہیں جس پر متاثرہ بستیوں کے مکینوں نے حکومت سے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے اونچے درجے کے سیلاب سے قبل کتے کاٹے اور سانپ کاٹے کی ویکسین فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments