مری بریوری میں ربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس پروڈکشن لائن کا افتتاح
نئی پروڈکشن لائن کی تنصیب صنعتی شعبے کیلئے ایک مثبت پیش رفت ہے :وزیرقانون وانصافچین سے درآمدہ خودکار پروڈکشن لائن سے پیداواری صلاحیت بڑھے گی:سی ای او مری بریوری
اسلام آباد، راولپنڈی (سٹاف رپورٹر، نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے میں مری بریوری کے مینوفیکچرنگ یونٹ میں جدید کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس پروڈکشن لائن کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر کو مری بریوری کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اسفنیار بھنڈارا نے نئی پروڈکشن لائن کے بارے میں بریفنگ دی۔ اسفنیار بھنڈارا نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر خودکار پروڈکشن لائن چین سے درآمد کی گئی ہے ، جس سے کمپنی کے کاربونیٹڈ سافٹ ڈرنکس کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا جبکہ معیار بھی برقرار رکھا جائے گا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نئی پروڈکشن لائن کی تنصیب پاکستان کے صنعتی شعبے کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصار مقامی صنعت کی ترقی اور جدید خطوط پر استوار ہونے پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی پیداوار میں اضافے سے درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور ملک کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کیا جا سکے گا۔ اس موقع پر اسفنیار بھنڈارا نے میڈیا کو بتایا کہ نئی پروڈکشن لائن سے تقریباً 100 افراد کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔وفاقی وزیر نے مری بریوری کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اور سافٹ ڈرنکس کے شعبے میں توسیع کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments