پنجاب منڈی ایپ سے اشیاکی طلب ،رسد،نرخوں کی چیکنگ

پنجاب منڈی ایپ سے اشیاکی طلب ،رسد،نرخوں کی چیکنگ

معیاری و سستی اشیاکی فراہمی کیلئے سہولت سنگل ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرفراہم

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ نے عوام کی سہولت اور صوبے میں معیاری و سستی اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے محکمہ کے مختلف پورٹلز اور ایپس کو ایک مرکزی سنگل ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کر رہا ہے ۔اس اہم فیصلے کی منظوری سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید کی زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی۔ سیکرٹری فوڈ سیفٹی نے بتایا کہ پنجاب منڈی ایپ کے ذریعے صوبہ بھر کی تمام منڈیوں میں بنیادی اشیائے خور و نوش کی طلب، رسد اور قیمتوں کو چوبیس گھنٹے (24/7) چیک کیا جا رہا ہے اورجدید ڈیجیٹائزڈ سسٹم کے استعمال سے اشیائے ضروریہ کی رسد اور قلت سے متعلق بروقت پیشگی منصوبہ بندی ممکن ہو گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی کے ڈیش بورڈ کو مستقبل میں PITB کے تعاون سے پامرہ، فوڈ ڈائریکٹریٹ، فوڈ اتھارٹی، کین کمشنر اور محکمہ زراعت سے سے لنک کیا جائے گاجس سے مستقبل میں خوراک کی پیداوار کا بروقت تخمینہ لگانا آسان ہو جائے گا۔ اس کیساتھ ساتھ ڈیجیٹل سسٹم میں جدت لانے سے فوڈ سیفٹی کے مختلف ذیلی اداروں کی کارکردگی اور فیلڈ سرگرمیوں کی مسلسل جیو ٹیگنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا ری ہے ، جس سے انتظامی عمل میں شفافیت اور تیزی آئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...