میرے سیاسی کیرئر پرکوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،ملک منصور

 میرے سیاسی کیرئر پرکوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،ملک منصور

میرے سیاسی کیرئر پرکوئی غلط فہمی میں نہ رہے ،ملک منصور عوام کی بے لوث خدمت ،اس عظیم مشن پر کام جاری رکھوں گا

خوشاب(نمائندہ دُنیا)اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان نے کہا ہے کہ میرے سیاسی کیرئر کے حوالے سے کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، میرا مقصد حصول اقتدار نہیں بلکہ علاقہ اور عوام کی بے لوث خدمت ہے اور اانشاء ﷲ اس عظیم مشن پر کام جاری رکھوں گا ، میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے علاقہ اور عوام کا درد محسوس کرنے والے مخلص دوستوں کا تعداد حاصل ہے ، انشاء اﷲ اگلے چند سالوں میں صرف وادی سون ہی نہیں پورے ضلع خوشاب کی تقدیر بدل دوں گا ، انہوں نے کہا کہ میں کاغذی منصوبوں اور خوشنما اعلانات کا قائل نہیں ، عملی کام کو ترجیح دیتا ہوں ، وادی سون کے مواضعات کو ایک دوسرے کے ساتھ مربوط کرنے کیلئے رابطہ سڑکوں کا جال بچھانے کے بعدضلع خوشاب میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے یونیورسٹی کا قیام میری اولین ترجیح ہے انشاء اﷲ ضلع خوشاب کے مکینوں کا یہ خواب ضرور پورا ہو گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...