مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت تلاشی

 مشکوک افراد، گاڑیوں اور  موٹر سائیکلوں کی سخت تلاشی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا توقیر محمد نعیم کی خصوصی ہدایت پر پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا گیا۔

ہولڈ اپ کے دوران ضلع کے تمام اہم پوائنٹس اور شاہراہوں پر خصوصی ناکہ بندی کی گئی، جہاں مشکوک اشخاص، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سخت تلاشی اور بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا گیا۔ امور کی نگرانی کے لیے ڈی پی او سرگودھا توقیر محمد نعیم خود بھی فیلڈ میں موجود رہے ۔ انہوں نے شہر کے مختلف اہم چوکوں اور ناکہ جات کا سرپرائز وزٹ کیا اور ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کی کارکردگی کو جانچا۔

 اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن سمیت تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں قائم ناکہ بندی پوائنٹس کا معائنہ کیا اور جوانوں کو الرٹ رہ کر ڈیوٹی سر انجام دینے کی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ جنرل ہولڈ اپ کا بنیادی مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا، جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ عوام کے سکون میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...