غیر قانونی رکشہ وویگین سٹینڈز سے ٹریفک مسائل ، شہری پریشان، پولیس چالانوں میں مست

 غیر قانونی رکشہ وویگین سٹینڈز سے ٹریفک مسائل ، شہری پریشان، پولیس چالانوں میں مست

غیر قانونی سٹینڈز پر بڑی تعداد میں رکشے ، ویگنیں اور بسیں کھڑی ہونے سے سڑکیں سکڑ جاتی ہیں ، شکایات کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ،ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے :سی ٹی او

فیصل آباد (عبدالباسط سے )شہر بھر کی اہم شاہراہوں، چوکوں اور دیگر مصروف مقامات پر مبینہ طور پر قائم غیر قانونی رکشہ اور ویگن اسٹینڈز ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور حادثات کا سبب بن رہے ہیں، جبکہ شہریوں نے ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔بااثر افراد کی جانب سے مختلف مقامات پر قائم کیے گئے ان غیر قانونی سٹینڈز پر بڑی تعداد میں رکشے ، ویگنیں اور بسیں کھڑی ہونے سے سڑکیں سکڑ جاتی ہیں، جس کے باعث روزانہ شدید ٹریفک جام اور حادثات کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکار ان مقامات کے قریب موجود ہونے کے باوجود غیر قانونی سٹینڈز کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کرتے ، جبکہ عام شہریوں کے ٹریفک چالان پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ بعض ٹریفک اہلکار مبینہ طور پر ان سٹینڈز کے منتظمین سے مالی فوائد حاصل کرتے ہیں، تاہم اس دعوے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔شہریوں اور راہگیروں کے مطابق اس مسئلے کے حوالے سے متعدد بار شکایات بھی درج کرائی جا چکی ہیں، لیکن خاطر خواہ کارروائی دیکھنے میں نہیں آئی۔دوسری جانب چیف ٹریفک آفیسر رانا ناصر جاوید نے اس حوالے سے مؤقف اختیار کیا کہ غیر قانونی رکشہ اور ویگن سٹینڈز کے خاتمے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...