ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، مختلف امور کا جائزہ

ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، مختلف امور کا جائزہ

چہلم محرم الحرام، آزاد کشمیر انتخابات، فلڈ کنٹرول پلان پر گفتگو کی گئی

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں بریگیڈیئر پاک آرمی یاسین، آر پی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں چہلم محرم الحرام، آزاد کشمیر انتخابات، فلڈ کنٹرول پلان، افغان شہریوں کے انخلا اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ڈپٹی کمشنرز نے متعلقہ موضوعات پر تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا کہ چہلم محرم الحرام کے موقع پر فول پروف انتظامی اور سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے جائیں گے اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں امن کمیٹیوں کے ارکان اور علما کرام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فلڈ کنٹرول پلان پر مؤثر عملدرآمد جاری ہے ، فلڈ ریلیف کیمپس فعال ہیں اور انتظامی مشینری چوبیس گھنٹے متحرک ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔کمشنر نے ڈپٹی کمشنرز کو بھرپور شجرکاری مہم چلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام پودے محکمہ جنگلات کی ایپ پر رجسٹرڈ کیے جائیں اور شجرکاری کو محض رسمی کارروائی نہ بنایا جائے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں گندم میں محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی زہریلی گولی کی میڈیکل سٹورز پر خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...