این ایس پی پی، کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط

این ایس پی پی، کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ایم او یو پر دستخط

شراکت داری طلبہ کیلئے نئے مواقع پیدا کریگی ،ریکٹر این ایس پی پی کا خطاب

 اسلام آباد (دنیا رپورٹ) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) نے کنیئرڈ کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے، جس کا مقصد پبلک پالیسی پر تحقیق، اشاعتوں اور مشترکہ تعلیمی سرگرمیوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہے ۔تقریب کا آغاز ڈاکٹر نوید الٰہی، ڈین این آئی پی پی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے این ایس پی پی کے لازمی اور آئینی اداروں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک پالیسی، ایڈمنسٹریٹو سٹاف کالج اور نیشنل انسٹیٹیوٹس آف پبلک پالیسی (نیپا) کا تعارف کرایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس ایم او یو کا سب سے بڑا فائدہ کنیئرڈ کالج کے نوجوانوں کے ساتھ تعاون کی صورت میں سامنے آئے گا۔ریکٹر این ایس پی پی فرحان عزیز خواجہ نے کہا کہ یہ شراکت داری طلبہ کیلئے نئے مواقع پیدا کرے گی ۔پروفیسر ڈاکٹر ارم انجم، پرنسپل کنیئرڈ کالج نے کہا کہ یہ تعاون تعلیمی تحقیق اور پالیسی کے عملی اطلاق کے درمیان پل باندھنے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ اس سے اساتذہ اور طلبہ کو حقیقی پالیسی چیلنجز سے سیکھنے کا موقع ملے گا۔ایم او یو پر دونوں اداروں کی جانب سے ریکٹر اور پرنسپل نے دستخط کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...