پی این آر اے کی جانب سے PAECکو 2نئے اجازت نامے جاری

پی این آر اے کی جانب سے PAECکو 2نئے اجازت نامے جاری

اجازت ناموں کے اجرا سے جوہری انجینئرنگ شعبہ میں خود انحصاری کو فروغ ملے گا

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی (پی این آر اے) نے دو اہم ریگولیٹری اجازت نامے جاری کر دئیے جن سے جوہری انجینئرنگ کے شعبے میں ملک کی خود انحصاری کو فروغ ملے گا اور غیر ملکی سپلائرز پر انحصار کم ہوگا ۔اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران پی این آر اے نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (PAEC) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف نیوکلیئر پاور انجینئرنگ کو جوہری تنصیبات میں استعمال ہونے والے حفاظتی نظام اور آلات کے ڈیزائن کیلئے ڈیزائن لائسنس جاری کیا۔ تقریب میں پی این آر اے نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ہیوی مکینیکل کمپلیکس (HMC-3)کو مقامی طور پر تیار کیے گئے ٹائپ بی (یو) ٹرانسپورٹ پیکیج کیلئے ڈیزائن اپروول سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا گیا۔ اس سرٹیفکیٹ کے اجرا سے ان پیکیجز کی مقامی تیاری کی راہ ہموار ہوگی، جس کے نتیجے میں ملک بھر کے ہسپتالوں کو ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی بلاتعطل، محفوظ اور قابلِ اعتماد فراہمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چیئرمین پی این آر اے ، ضیا حسین شاہ نے کہا، یہ اجازت نامے پاکستان کی بڑھتی ہوئی تکنیکی صلاحیتوں کا مظہر ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...