کمشنر فیصل آباد کا چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

کمشنر فیصل آباد کا چنیوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

عمران حامد شیخ کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر دریائے چناب میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔کمشنر فیصل آباد عمران حامد شیخ نے گزشتہ رات موضع ساہمل اور اڈا جامعہ آباد کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، اسسٹنٹ کمشنر شینا اعظم اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے موضع ساہمل میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جبکہ اڈا جامعہ آباد کے گورنمنٹ کالج میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اب تک 4,338 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے جبکہ 3,500 سے زائد مویشیوں کا بھی انخلا کیا گیا ہے۔

ضلع بھر میں 3 فلڈ ریلیف کیمپ اور 6 ریسکیو کیمپ مکمل طور پر فعال ہیں۔کمشنر نے موضع ساہمل میں دریائی کٹاؤ کے پیش نظر محکمہ انہار کو حفاظتی اسٹرڈز (Studs) کی تنصیب کے لیے جامع سروے کرنے کی ہدایت کی تاکہ مستقبل میں ممکنہ سیلابی ریلوں سے آبادی کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے دریائی علاقوں میں ڈرون سرویلنس کرانے کی بھی ہدایت دی تاکہ دریا کے پاٹ میں موجود افراد یا مویشیوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا جا سکے ۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، ستھرا پنجاب ایجنسی اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...