ریونیو کورٹ مینجمنٹ کا بنیادی مقصد سماعت کومؤثر بنانا ،ممبر جوڈیشل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممبر جوڈیشل III ( تھری) بورڈ آف ریونیو پنجاب حامد علی ملہی نے سرگودھا کا دورہ کیا اور کمشنر آفس میں ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر جوڈیشل III حامد علی ملہی نے کہا کہ ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کا بنیادی مقصد ریونیو مقدمات کی سماعت کو جدید، شفاف، تیز رفتار اور مؤثر بنانا ہے تاکہ سائلین، وکلاء اور ریونیو افسران کو بہتر اور آسان سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عدالتی نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے رہی ہے اور اس نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز کو اہمیت دی جائے گی۔اجلاس میں وکلاء نے ریونیو کورٹ مینجمنٹ سسٹم کے استعمال کے دوران درپیش مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ وکلاء نے بتایا کہ آن لائن کیسز کی اپ لوڈنگ، ریکارڈ کی دستیابی اور بعض تکنیکی امور کے باعث عملی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
، جس سے مقدمات کی کارروائی متاثر ہوتی ہے ۔ انہوں نے نظام کا ازسرنو جائزہ لینے ، تکنیکی خامیوں کو دور کرنے اور وکلاء و سائلین کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنے کی سفارش کی۔ ممبر جوڈیشل III نے وکلاء کے تحفظات اور تجاویز کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام قابل عمل سفارشات کو بورڈ آف ریونیو پنجاب کی سطح پر زیر غور لایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments