تین مبینہ پرائیویٹ پاسپورٹ ایجنٹس اور ایک اہلکار کو گرفتار
تین مبینہ پرائیویٹ پاسپورٹ ایجنٹس اور ایک اہلکار کو گرفتار پاسپورٹ درخواستوں کی جلد پروسیسنگ کرانے کے عوض رقم وصول کرتے تھے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ریجنل پاسپورٹ آفس سرگودھا میں مبینہ کرپشن اور رشوت ستانی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ پرائیویٹ پاسپورٹ ایجنٹس اور پاسپورٹ آفس کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا،ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے احسن علی باجوہ کے مطابق قابلِ اعتماد ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ریجنل پاسپورٹ آفس کے باہر پرائیویٹ ایجنٹس شہریوں سے پاسپورٹ درخواستوں کی ترجیحی بنیادوں پر کارروائی کرانے کے نام پر غیر قانونی طور پر رقم وصول کر رہے ہیں۔ اطلاع پر بااختیار اتھارٹی کی منظوری کے بعد ایف آئی اے کی چھاپہ مار ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے شیخ اعجاز احمد، عقیل احمد اور شاہد علی کو گرفتار کر لیا،ابتدائی تفتیش میں گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصے سے پرائیویٹ پاسپورٹ ایجنٹس کے طور پر کام کر رہے تھے اور پاسپورٹ درخواستوں کی جلد پروسیسنگ کرانے کے عوض شہریوں سے رقم وصول کرتے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments