فوڈ اتھارٹی سرگرم، مضرِ صحت خوراک برآمد، بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی سرگرم، مضرِ صحت خوراک برآمد، بھاری جرمانے

خانیوال میں بیکری سیل، گلے سڑے آم، چائنہ نمک اور ایکسپائری اشیا تلف کر دیں

ملتان (لیڈی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خانیوال میں مضرِ صحت خوراک کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیکریز، کریانہ سٹورز اور جوس پلانٹس پر کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران ایک من گلے سڑے آم، 30 کلو ممنوعہ چائنہ نمک اور 15 کلو زائدالمیعاد اشیا تلف کر دی گئیں، جبکہ ایک بیکری کی اصلاح تک پروڈکشن بند کر دی گئی۔ مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 27 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جہانیاں بائی پاس، محلہ غریب آباد، فیض بازار، مخدوم پور روڈ کبیروالا اور غوثیہ چوک عبدالحکیم میں متعدد فوڈ پوائنٹس کا معائنہ کیا۔ ایک بیکری میں پروڈکشن ایریا میں گندگی اور حشرات کی موجودگی پر کارروائی کرتے ہوئے اصلاح تک پیداواری عمل روک دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...